حکومت متاثرین سیلاب کی عملی مدد نہیں کرسکی، پرویزالٰہی ای میل
اتوار, 01 اگست 2010 10:06
  مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کی ون مین شو حکومت متاثرین سیلاب کی کوئی عملی مدد نہیں کرسکی۔لاہور میں مسلم لیگی عہدیداروں کے وفود سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرین سیلاب مدد کیلئے چیخ و پکار کررہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں، انہوں نے کہا کہ اتنی نااہل اور بے حس حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ سیلاب سے سینکڑوں اموات ہو رہی ہیں لیکن حکمرانوں کو نمائشی شعبدہ بازیوں سے فرصت نہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خودکشیوں کا نیا سیلاب آئے گا۔
 
 
بینر
بینر

لاہور موسم

Smoke
28C
منگل