|
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے مظاہرہ |
|
|
اتوار, 01 اگست 2010 10:03 |
|
لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مظاہرہ ہوا،وکلا کی طرف سے سات اگست کو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان بھیکیا گیا ہے۔لاہور کے جی پی او چوک میں سپریم کورٹ بار کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں وکلاء، خاکسار تحریک اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو فوری وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ ذوالقرنین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سات اگست کو لاہور سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک مارچ کیا جائے گا۔ |