|
محکمہ موسمیات کی24گھنٹوں میں بالائی پنجاب،کشمیر میں بارش کی پیشگوئی |
|
|
اتوار, 01 اگست 2010 10:01 |
|
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل شام کو پاکستان میںداخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں اورکشمیر کے علاوہ ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشر حصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے مشرقی حصوں ٹھٹھہ ،بدین اور میرپورخاص میں بارش کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل شام تک پاکستان میں داخل ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے سلسلے سے کل شام سے سندھ، پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مشرقی حصوں میں بارشیں ہوں گی۔ مون سون کے نئے سلسلے سے بلوچستان کے مشرقی حصوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔۔ |