|
رنگ روڈ متاثرین کی پولیس سے جھڑپ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک |
|
|
اتوار, 01 اگست 2010 10:00 |
|
لاہورمیں رنگ روڈ متاثرین نے راستہ نہ ملنے پرکرول گھاٹی کے قریب 4 گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا،اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی،جس میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہل کاروں سمیت 10افراد زخمیو گئے۔ کرول گھاٹی کے8 دیہات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کے دوران انہیں رستہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے رنگ روڈ توڑ کر راستہ بنانے کی کوشش کی توپولیس نے ان پر ہلہ بول دیا۔اس دوران دو طرفہ فائرنگ سے55سالہ عبدالغفور ہلاک ہو گیاجبکہ پولیس انسپکٹر سمیت تین اہل کاراور7 مظاہرین زخمی ہو گئے۔ اپنے ساتھی کی ہلاکت پرمظاہرین مشتعل ہو گئے اورانہوں نے دوگاڑیوں اورپولیس کی متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔رات گئے حکومتی سطح پر کمیٹی تشکیل دیے جانے اور شہری کی ہلاکت کا مقدمہ رنگ روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے ٹھیکے دار کے خلاف درج کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ |