بارشوں و سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل غمزدہ ہے، قوم متاثرین کی دل کھول کرمددکرے:پروفیسر حافظ محمد سعید ای میل
ہفتہ, 31 جولائی 2010 20:45
حافظ محمد سعید کی زیر امارت اجلاس میں خیبر پختونخواہ، کشمیر،پنجاب اور بلوچستان میں شدید بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں کا تفصیلی جائزہ، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور مزید رضاکار بھجوانے کی ہدایات، حکمران بھارتی آبی دہشت گردی کو بزور بازو رروکیں، انڈیا کو پاکستانی دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر سے نہ روکا گیا تو آئندہ پاکستان کو سیلاب کی اور زیادہ تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا، بارشوں و سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل غمزدہ ہے، قوم متاثرین کی دل کھول کرمددکرے اجلاس کے دوران گفتگو تفصیلات کے مطابق امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر امارت گزشتہ روزمرکز القادسیہ چوبرجی میں خیبر پختونخواہ، کشمیر،پنجاب اور بلوچستان میں شدید بارشوں و سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کےلئے ایک اجلاس ہوا جس میںجماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولٰنا امیر حمزہ، حافظ سیف اللہ منصور، مولٰنا سیف اللہ خالد، حافظ عبدالرﺅف، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید و دیگر نے شرکت کی اجلاس کے دوران حافظ محمد سعید کو جماعةالدعوة کی امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہخیبر پختونخواہ، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان میں جماعةالدعوة کے کارکنان سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں پھنسے افراد اور ان کے سامان کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جارہی ہے اور موبائل میڈیکل کیمپنگ کے ذریعہ متاثرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں امیر جماعةالدعوة نے اجلا س کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شدید بارشوں اور انڈیا کے دریاﺅں میں پانی چھوڑنے سے سیلاب سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے اب تک حکومت کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں اس لئے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو اور زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے جماعةالدعوة کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں مزید رضاکار بھجوائے جائیں اور خوراک و ادویات کی تقسیم اور سیلاب میں پھنسے بھائیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کےلئے سر توڑ کوششیں کی جائیں حافظ محمد سعید نے کہاکہ آزاد کشمیر و سرحد کا زلزلہ ہو یا کوئی اور موقع پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کا حق ادا کیا ہے خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، بلوچستان او ر پنجاب کے علاقوں میں طوفانی بارشوں و سیلاب سے متاثرہ افراد امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں سیلاب زدگان کی مدد کےلئے پوری قوم کو آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 
 
بینر
بینر

لاہور موسم

Smoke
27C
ہفتہ