|
ارکان اسمبلی کی اسناد کی جانچ پڑتال میں تاخیر |
|
|
ہفتہ, 31 جولائی 2010 20:40 |
پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مانگی گئی اٹھارہ اراکین اسمبلی کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد تا حال موصول نہ ہونے کے باعث جانچ پڑتال کا عمل متنازعہ شکل اختیار کر گیا۔جامعہ پنجاب نے اٹھارہ ارکان اسمبلی کی ڈگریاں مشکوک ہونے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ان کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد مہیا کرنے کے لیے تحریری نوٹ بھیجا تاہم ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی خود ارکان اسمبلی سے رابطہ کرے۔جس پر پنجاب یونیورسٹی نے جانچ پڑتال کا عمل روک دیا۔ جامعہ پنجاب میں باقی رہ جانے والی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ستائیس جولائی تک مکمل کیا جانا تھا جو تا حال نہیں ہو سکا۔
|