بھارت کی زبان بولنے والوں سے پاکستانی حکمرانوں کو کسی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے: تحریک آزادی جموںکشمیر کے چیئر مین حافظ سیف اللہ منصور ،سیکر ٹری جنرل حافظ خالد ولید ای میل
ہفتہ, 31 جولائی 2010 20:36
مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے ،کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنےکی بجائے برطانوی وزیر اعظم کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی افسوسناک ہے، ڈیوڈکیمرون نے بھارت کی خوشنودی کیلئے ہندو بنئے کی گو د میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف الزامات لگائے ،بھارت کی زبان بولنے والوں سے پاکستانی حکمرانوں کو کسی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ان خیالات کا اظہار تحریک آزادی جموںکشمیر کے چیئر مین حافظ سیف اللہ منصور ،سیکر ٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے حوالہ سے دیے گئے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اس وقت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی کے ایام گزار رہے ہیں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے بد ترین ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کشمیری نوجوانوں کا حراستی قتل روز مرہ کا معمول بن چکا ہے پچھلے ایک ماہ سے پورے کشمیر میں کرفیو کی حالت ہے لیکن حقوق انسانی کے ٹھیکیدار ہونے کے دعویدار برطانوی وزیراعظم کوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تو بات کرنے کو توفیق نہیں ہوئی اور پاکستان کے خلاف بے سروپا الزامات لگانا شروع کر دیے انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیر اعظم کا بیان سفارتی آداب کے منافی اور بھارتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے آئی ایس آئی کے سربراہ کی طرف سے احتجاجاً دورہ برطانیہ منسوخ کرناخوش آئند ہے صدر زرداری کوبھی چاہیے کہ وہ برطانیہ کادورہ منسوخ کرکے18کروڑغیور مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

 
 
بینر
بینر

لاہور موسم

Smoke
28C
منگل