|
جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار ہوگا ‘آئندہ تین سال کے لیے مرکزی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائےگا ،مولانا امجد خان |
|
|
ہفتہ, 31 جولائی 2010 18:27 |
جمعیت علماءپا کستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کو لا ہور میں منعقد ہو گا جس میں آئندہ تین سال کے لیے مرکزی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائےگا اور جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ جی یو آئی صرف جمہوریت کے نعرے نہیں لگاتی بلکہ پارٹی میں حقیقی جمہوریت موجود ہے۔ہفتہ کو یہاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ پانچ ماہ سے جے یو آئی کی یونین سطح سے لیکر صوبوں تک انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔بلوچستان میں مو لا نا محمد خان شیرانی امیر اور مو لا نا مفتی عبد الستار جنرل سیکرٹری،سندھ میں مو لا نا عبد الصمد امیر مو لا نا ڈاکٹرخالد محمود سومرو جنرل سیکرٹری،سرحد میں مو لا نا امان اللہ امیر اور مو لا نا محمد قاسم جنرل سیکرٹری ،پنجاب میں مو لا نا رشید لدھیانوی ا میر اور مو لا نا ڈاکٹرعتیق الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں ا۔ب آخری مرحلے میں مر کزی انتخابات مر کزی ناظم انتخاب مو لا نا محمد یوسف کی نگرانی میں ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جنرل کونسل کی ارکین کی بڑی تعداد لاہور پہنچ گئی ہے ‘جنرل کونسل کا کوئی ممبر بھی کسی بھی فرد کانام کسی عہدے کے لیے پیش کر سکتا ہے ۔انہوںنے دعوی کیا کہ جے یو آئی صرف جمہوریت کے نعرے نہیں لگاتی بلکہ پارٹی میں حقیقی جمہوریت موجود ہے ۔مولا نا امجد خان نے بتایا کہ مر کزی انتخاب خفیہ بیلٹ پیپرزکے ذریعے ہوں گئے جبکہ ہاﺅس صرف امیر اور جنرل سیکر ٹری کا انتخاب کرے گا جبکہ باقی عہدے داروں کا فیصلہ امیر اور جنرل سیکرٹری باہمی مشورے سے کر تے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مو لا نا فضل الرحمن ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر خصوصی خطاب کریں گئے جبکہ مو لا نا عبد الغفور حیدری ایم ایم اے کے اجلاسوں کی روپورٹ ہاﺅس میں پیش کریں گئے ،جنرل کو نسل کے اجلاس میںملک کی موجودہ صورتحال پر غور کر کے اہم فیصلے کیے جائیں گئے ۔
|