|
لا پتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے ‘عافیہ کےخلاف فےصلہ پاکستانی عوام کی عزت و حمےت پر خودکش حملہ ہوگا‘ راجہ ذوالقرنین ‘ آمنہ مسعود ‘ڈاکٹر صبیحہ مشرقی |
|
|
ہفتہ, 31 جولائی 2010 18:26 |
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ‘ سول سوسائٹی اور خاکسارتحریک کے زیر اہتمام امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور لا پتہ افراد کی بازیابی کے مطالبہ پر جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری راجہ ذوالقرنین‘ انسانی حقوق تنظیم کی آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت دیگر نے کی جبکہ مظاہرے میں وکلاء‘خاکسار تحریک کے کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور لا پتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر مبنی نعرے لگائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر امریکہ کی قید میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔اگر امریکہ کی عدالت نے یکطرفہ طور پر ڈاکٹر عافیہ کے خلاف فیصلہ دیا تو یہ پاکستان کی قوم کے خلاف فیصلہ ہوگا اور پوری قوم سڑکوں پر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے لا پتہ افراد کی بازیابی ممکن بنائے ۔آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ حکومت عدالت کے واضح احکامات کے باوجود ابھی تک لا پتہ افراد کو بازیاب نہیں کر رہی ۔ ڈاکٹر صبیحہ مشرقی نے کہا کہ امریکی قوم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے سلسلے میں اپنے خون آشام حکمرانوں پر کوئی دباﺅ نہ ڈالا اورکوئی لچک نہ دکھائی تو پاکستانی قوم ےہ سمجھے گی کہ امریکی قوم بھی اپنے متعصب اور جنگی جنونی حکمرانوں کے ساتھ ہے ‘امریکی عدلیہ کا ڈاکٹر عافیہ کے خلاف فےصلہ پاکستانی عوام کی عزت و حمےت پر خودکش حملہ اور انسانیت سوز دہشت گردی ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اگر سےاسی و جمہوری حکومت نے امرےکی تعابےداری،فرمانبرداری اور وفاداری کو نہ چھوڑا تو پھر پوری قوم سراپا احتجاج بن کر امریکی وفادارن اور امرےکہ کے خلاف”آپرےشن براہ راست“شروع کر دے گی۔ہم امریکیوں کے اےسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی اپنے بے غےرت حکمرانوں کی طرح اپنی غےرت اور حمیت کا سودا امریکی درندوں سے کریں گے۔
|