حکومت متاثرین کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ‘ مولانا فضل الرحمن ای میل
ہفتہ, 31 جولائی 2010 18:24
جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن اور مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے ملک میںخصوصاخیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے ہو نے والی تباہیوں اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں متا ثرین کی کھلی امدادکرےںانھوں نے ہلاک ہو نے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کی انھوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اور متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور متاثرہ علا قوں کے زرعی قرضے اور ٹیکس معاف کرے ۔جے یو آئی کے راہنماﺅں نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر متاثرین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرےں انھوں نے الخیر ٹرسٹ کے چیر مین حاجی ادریس اور دیگر ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاءاور متاثرین کے لیے بنیادی ضروریات پہنچانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ اس مشکل گھڑی میں اللہ کی طرف رجوع کیا جائے توبہ استغفار کی کثرت کی جائے اور اللہ کو راضی کر نے کے لیے نبی اکر م ﷺکے بتا ئے ہو ئے پیغامات پرعمل کیا جائے ۔
 
 
بینر
بینر

لاہور موسم

Smoke
27C
ہفتہ