|
دیا میر بھاشا ڈیم کے تعمیری منصوبے کا جائزہ لینے کےلئے جانےوالے واپڈا کے جی ایم سمیت 18افسران سیلاب میں پھنس گئے |
|
|
ہفتہ, 31 جولائی 2010 18:13 |
دیا میر بھاشا ڈیم کے تعمیری منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے جانےوالے واپڈا کے جنرل مینیجر ڈاکٹر راحیل صدیقی سمیت 18افسران سیلاب میں پھنس گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ افسران جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں جنرل مینیجر واپڈا ڈاکٹر راحیل صدیقی کی سربراہی میں دیا میر بھاشا ڈیم کے تعمیری منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوئے لیکن چار روز گزرنے کے باوجود مذکورہ افسران سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بحفاظت نکالنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
|