مولانا سیف اللہ خالد کی طرف سے لکھی گئی تفسیر ”تفسیر دعوةالقرآن“کی تعارفی تقریب کل یکم اگست بروز اتوار مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہو گی ای میل
ہفتہ, 31 جولائی 2010 16:57
جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد کی طرف سے لکھی گئی تفسیر ”تفسیر دعوةالقرآن“کی تعارفی تقریب کل یکم اگست بروز اتوار صبح دس بجے مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہو گی تقریب سے امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد ، حافظ عبدالسلام بن محمد ، مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف ، علامہ احمد علی قصوری ، جسٹس (ر) خلیل الرحمن ، حافظ عبدالرحمن مکی، علامہ زبیر احمد ظہیر ، جسٹس (ر)افتخار چیمہ ، مولانا محمدیسیٰن ظفر ، مولانا محمد یونس بٹ ، مولانا امیر حمزہ ، میاں محمد جمیل،پیر سیف اللہ خالد ، مولانا محمد رفیق اثری ، ڈاکٹر راشد رندھاوا ، حافظ عبدالغفار المدنی ،مولانا مبشر احمد ربانی ، مولانا محمد اسحاق بھٹی ، حافظ عبدالستار حماد ، مولانا عبدالقادر ندوی ، حافظ سیف اللہ منصور، قاری محمد یعقوب شیخ ،حافظ محمد اسعدسلفی ، مولانا بلیغ الرحمن ، مولانا محمد عمر فاروق سعیدی ، حافظ عبدالعظیم سمیت دیگر دینی و سیاسی قائدین جید علمائے کرام شیوخ الحدیث اور دانشور و اہل قلم حضرات خطاب فرمائیں گے تقریب کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں تعارفی تقریب میں سینکڑوں علمائے کرام اور دینی مدارس کے اساتذہ ومہتممین سمیت ہزاروںافراد شریک ہوں گے مولانا سیف اللہ خالد کی تفسیر” تفسیردعوة القرآن“ پانچ جلدوں پر مشتمل ہے قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ پر مشتمل علمی، تحقیقی اور جدید اسلوب کی حامل اس تفسیر کو ادارہ دارالاندلس نے شائع کیا ہے مذکورہ ادارہ کی طرف سے اس سے قبل بھی کئی شہرہ آفاق کتب چھپ کر منظر عام پر آچکی ہیں تفسیر میں قرآن پاک کا ترجمہ حافظ عبدالسلام بن محمد کاشامل کیا گیا ہے۔
 
 
بینر
بینر

لاہور موسم

Smoke
28C
منگل